خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
ٹرانس پشاور کی جانب سے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیشِ نظر کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی تھی جسے عوامی مفاد میں منظور نہیں کیا گیا۔
مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کے مطابق صوبائی حکومت اس مشکل وقت میں عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کی حق میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: برنگ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 4 افراد زخمی
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عوام کو سستی سفری سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں اضافے کی سمری واپس کر دی ہے۔





