شانگلہ، پانی اور زمین کا تنازعہ تصادم میں بدل گیا، باپ بیٹوں سمیت 5 افراد زخمی

سہیل خان

ضلع شانگلہ کے گاؤں ماچکنڈئی میں زمین اور پانی کےتنازعے پر دو فریقین کے درمیان ہونے والے تصادم میں باپ اور دو بیٹوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فریق اول کے عدنان اور محسن (پسران ضیاء الرحمن) نے مبینہ طور پر تیز دھار چاقوؤں سے حملہ کر کے فریق دوم کے عبداللہ اور سعید الرحمن (پسران شفیع اللہ) کو شدید زخمی کر دیا۔ اس دوران شفیع اللہ بھی بیٹوں کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گئے۔

تصادم کے نتیجے میں کل پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

واقعے کے بعد ریسکیو ایمبولینس ایمرجنسی میں مصروف ہونے کے باعث زخمیوں کو نجی ڈاٹسن گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: برنگ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 4 افراد زخمی

ابتدائی طبی امداد کے بعد عبداللہ جن کی حالت نازک ہے کو سیدو شریف ہسپتال سوات ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top