افغانستان :تخار میں این آر ایف کا حملہ، بدخشاں کے پولیس چیف مولوی معراج الدین ہلاک

افغانستان کے صوبہ تخار میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے جنگجوؤں نے ایک گھات لگا کر کیے گئے حملے میں بدخشاں کے پولیس چیف مولوی معراج الدین کو ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مولوی معراج الدین بدخشاں سے تخار جا رہے تھے کہ راستے میں مزاحمتی فورسز کے جنگجوؤں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پولیس چیف کے ہمراہ موجود دیگر افراد کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک طالبان حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Scroll to Top