پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن غضب للحق کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔
پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کے خلاف کامیاب کارروائی کے طور پر آپریشن غضب للحق مکمل کر لیا ہے اور اس کی تفصیلات پر مبنی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب ہونے والے فضائی حملوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ قندھار میں تکنیکی سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایکوئپمنٹ اسٹوریج تباہ کر دی گئی۔
یہ انفراسٹرکچر اور اسٹوریج دہشتگرد گروہ اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔
پاک افواج نے جاری کارروائیوں میں دہشتگرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کیا اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان :تخار میں این آر ایف کا حملہ، بدخشاں کے پولیس چیف مولوی معراج الدین ہلاک
پاک افواج کی جانب سے آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں کارروائی کی تفصیلات اور اہداف پر کامیاب حملوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔





