امریکا نے ایرانی قیادت سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے خاص طور پرپاسدارانِ انقلاب کی قیادت سے متعلق معلومات طلب کی ہیں، اس سلسلے میں کئی اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کے بارے میں معلومات دینے پر انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مطلوب افراد میں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لاریجانی بھی شامل ہیں جبکہ وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لیے بھی انعام رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی رہنما علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم اور بریگیڈیئر جنرل سکندر مومنی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے بھی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران کی سیکیورٹی اور عسکری قیادت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔





