آپریشن غضب للحق! چترال میں پاک فوج کی کارروائی، افغان طالبان کی بادانی پوسٹ تباہ، فتنہ الخوارج پسپائی پر مجبور

آپریشن غضب للحق! چترال میں پاک فوج کی کارروائی، افغان طالبان کی بادانی پوسٹ تباہ، فتنہ الخوارج پسپائی پر مجبور

چترال میں پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ملحقہ پاک افغان سرحد پر واقع طالبان کی بادانی پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بادانی پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے زمینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ جدید کواڈ کاپٹرز کے ذریعے بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بلا اشتعال جارحیت کے باوجود ہر محاذ پر پسپائی پر مجبور ہو گئے ہیں

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

یہ کارروائی خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے اور دہشت گرد عناصر کو ہر قسم کی کارروائی سے روکنے کے لیے پاک فوج کی مسلسل تیاریاں اور عزم کا مظہر ہے۔

Scroll to Top