سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور بطور وکٹ کیپر بیٹر ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

ان کی قیادت میں پاکستان نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا تاریخی اعزاز حاصل کیا تھا جب گرین شرٹس نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے ایک اور بڑا ریکارڈ بھی قائم کیا اور پاکستان نے مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر عالمی کرکٹ میں اپنی برتری ثابت کی۔

سابق کپتان اس وقت بھی پاکستان کرکٹ کے ساتھ منسلک ہیں اور سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرحسین طلعت انجری کے باعث بنگلہ دیش سیریز اور پی ایس ایل 11 سے باہرہوگئے

اپنے بیان میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا مطلب کرکٹ سے دوری نہیں بلکہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کرکٹ کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top