تیسرا اور آخری ون ڈے، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 291 رنز کا ہدف دے دیا

بنگلہ دیش نے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دے دیا۔

میرپور ڈھاکا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر تنزید حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ توحید ہرودئی نے 48 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

دیگر بیٹرز میں لٹن داس نے 41 جبکہ سیف حسن نے 36 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نمایاں رہے جنہوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کے لیے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

حسین طلعت انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ شمائل حسین کو بھی آج کے میچ کے لیے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ابرار احمد کو محمد وسیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسٹیڈیم پشاورمیں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز کرائیں گے، وزیراعلی سہیل آفریدی

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، تاہم دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

Scroll to Top