باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے پاک افغان سرحدی علاقے لیٹی تاری پشہ میں افغان فورسز کی جانب سے مارٹر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں چار شہری بھائی شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گولہ سرحد پار سے مارا گیا اور ایک رہائشی مکان پر آ کر گرا۔
شہید ہونے والے افراد کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد شہری آبادی پر یہ بزدلانہ حملے شروع کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی اے ٹھکانوں پر فیصلہ کن مارٹر فائر سے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا
مارٹر گولے باجوڑ کے سرحدی علاقے سلارزئی اور گرد و نواح میں گرے، پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے اس جارحانہ رویے کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔





