نائن الیون جیسا واقعہ کر کے ایران پر الزام ڈالنے کی سازش ہو رہی ہے، علی لاریجانی کا بڑا انکشاف

ایران سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف ایک شیطانی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ایران سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف ایک شیطانی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ایران کے سینیئر سکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جفری ایپ سٹین کے نیٹ ورک کے باقی رہ جانے والے افراد ایک نائن الیون جیسے دہشت گردانہ واقعے کی سازش کر رہے ہیں۔

 لاریجانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایران ایسے دہشت گردانہ منصوبوں کی بنیادی طور پر مخالفت کرتا ہے اور امریکی عوام کے ساتھ اس کی کوئی جنگ نہیں ہے۔

علی لاریجانی نے خبردار کیا کہ یہ سازش نائن الیون جیسے واقعے کی طرز پر ایران کو بدنام کرنے اور علاقائی کشیدگی بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایران جنگ کی کوریج پر تنقید، امریکی ایف سی سی چیئرمین نے براڈکاسٹرز کو لائسنس کی منسوخی کی دھمکی دیدی

ایرانی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایران کو خطے میں غیر ذمہ دار ظاہر کرنا اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

Scroll to Top