وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کے حالیہ دعووں کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
وزارت نے واضح کیا کہ طالبان نے وانا، جنوبی وزیرستان میں کامیاب حملے کا دعویٰ کیا تھا لیکن یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
🟠 Claim (circulated by @MoDAfghanistan2):
Afghan Taliban’s so-called Ministry of Defence has claimed a successful strike in Wana.
✅ Reality
◼️ The fact is that a rudimentary drone was destroyed over South Waziristan… pic.twitter.com/7s1zgtwUsV
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 15, 2026
وزارت اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان کے ایک ڈرون طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ڈرون سادہ نوعیت کا تھا اور اسے سافٹ کل کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرون نے کسی فوجی تنصیب یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچایا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان طالبان نے ماضی میں بھی پاک فضائیہ کے طیارے گرانے اور پائلٹ کو پکڑنے کے جھوٹے دعوے کیے تھے اور اس بار بھی ان کے دعووں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’آپریشن غضب للحق‘‘ افغان طالبان رجیم کے 684 کارندے ہلاک، 912 زخمی، 252 چیک پوسٹیں تباہ
وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم کی پروپیگنڈا سرگرمیاں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔





