سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک کر دیے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا یہ دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’آپریشن غضب للحق‘‘ افغان طالبان رجیم کے 684 کارندے ہلاک، 912 زخمی، 252 چیک پوسٹیں تباہ
علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔





