میرپور ڈھاکا میں کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر تنزید حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ توحید ہرودئی نے 48 رنز کی اہم اننگز کھیلیں، دیگر بیٹرز میں لٹن داس نے 41 اور سیف حسن نے 36 رنز بنائے، جن کا کردار مجموعی اسکور میں اہم رہا۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کے لیے تین تبدیلیاں کی گئی تھیں، قومی ٹیم کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود نے ون ڈے ڈیبیو کیا، جبکہ حسین طلعت انجری کے باعث ٹیم سے باہر رہے اور شمائل حسین کو بھی آج کے میچ کے لیے ڈراپ کیا گیا۔ ابرار احمد کو محمد وسیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے شاندار واپسی کی اور سیریز برابر کر دی تھی، تیسرے اور آخری میچ میں شکست سے پاکستان دوچار ہوا اور سیریز بنگلہ دیش کے نام رہی۔





