ہم بزدل قوم نہیں، جنگ بندی یا مذاکرات کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کبھی بھی جنگ بندی یا مذاکرات کا مطالبہ نہیں کیا۔

عراقچی نے کہا ہم اپنا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں جب تک کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ تسلیم نہ کریں کہ یہ جنگ غیر قانونی تھی، لوگ صرف اس لیے مارے جا رہے ہیں کہ ٹرمپ مزہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی دباؤ یا الزامات کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کو امریکا سے بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں اور کہا ہم مستحکم اور مضبوط ہیں، جب ہم بات چیت کر رہے تھے تو امریکا نے ہم پر حملہ کر دیا اس لیے امریکا سے بات چیت کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکہ کو خبردار کر دیا، عباس عراقچی کے مطابق سرپرائز ابھی آنے ہیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ عالمی ممالک نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران سے رابطہ کیا ہے اور ایران اپنی فوجی اور دفاعی تیاری جاری رکھے گا۔

Scroll to Top