ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ پوٹہ اور ہتھالہ کے بازار بھی بند رہیں گے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی نقل و حرکت صرف اجازت شدہ حالات میں ممکن ہوگی اور کرفیو کے دوران شہریوں کو اپنے شناختی اور دیگر ضروری کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد عوام کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کی پابندیوں پر مکمل عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔





