پاک افواج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن “غضب للحق” کے تحت باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کارروائی کے دوران جدید گائیڈڈ میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پار موجود ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کی اہم چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔





