ڈرون کی خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن، کاروباری مراکز اور حساس مقامات پر نگرانی تیز

ڈرون کی خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن، کاروباری مراکز اور حساس مقامات پر نگرانی تیز

صوبے بھر میں ڈرون کی خرید و فروخت اور استعمال کے کاروبار سے وابستہ افراد کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور خریداروں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈرون کی فروخت اور استعمال کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حساس تنصیبات اور اہم مقامات کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی یا خطرناک استعمال کو روکا جا سکے۔

آن لائن ڈرون فروخت کرنے والے افراد اور خریداروں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں کاروباری مراکز کی نگرانی تیز کر دی گئی ہے اور بعض علاقوں میں کارروائیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یہ اقدامات ڈرون ٹیکنالوجی کے غیر قانونی استعمال اور سکیورٹی کے لیے خطرات کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاکہ عوام اور حساس اداروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Scroll to Top