ہنگو کے علاقے ٹل اڈا میں ایک موٹر سائیکل میں اچانک آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او ہنگو خانزیب خان مہمند کے مطابق یہ ایک خالصتاً حادثاتی واقعہ ہے جو اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل میں کام کے دوران پیٹرول نے اچانک آگ پکڑ لی اور زوردار دھماکہ ہوا۔
ڈی پی او نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آگ کی لپیٹ میں آکر جھلسنے والے 16 افراد میں سے 14 کی حالت خطرے سے باہر اور نارمل ہے جبکہ 2 شدید زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لیے دوابہ راؤف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔





