تخت بھائی، کالج کالونی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

خلیل اللہ مہمند

مردان کی تحصیل تخت بھائی کی حدود کالج کالونی میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں محمد علی عرف طورے مستری اور ان کے والد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ  دو دیگر افراد کو بھی گولیاں لگیں جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Scroll to Top