اسلاموفوبیا کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا جیسے سنگین چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

اسلاموفوبیا کے کور گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی کمیونٹی کو اس کے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنانا قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر میں مذہبی رواداری، احترام اور برداشت کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنے مذہب یا عقیدے کے انتخاب کا مکمل حق حاصل ہے۔ اسلاموفوبیا ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے باعث دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی قیمتیں اور شیڈول جاری، شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اسلاموفوبیا کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں غلط معلومات اور منفی تاثر کا پھیلنا بھی ہے۔

عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا جیسے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کو مل کر ٹھوس اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

Scroll to Top