پشاور: خیبرپختونخوا کے عوام نے پاک فضائیہ کے کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملوں کو ملکی دفاع کے لیے ایک مؤثر اقدام قرار دیا اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
عوام نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے باجوڑ میں سول آبادی کو نشانہ بنانا اور پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، جس کے جواب میں پاک فضائیہ کی کارروائی بالکل درست اور وقت کی ضرورت کے مطابق تھی۔
شہریوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کو دہائیوں تک عزت اور تحفظ فراہم کیا، لیکن طالبان کی جارحانہ کارروائیوں نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا۔ اس لیے پاک فضائیہ کے یہ حملے دفاع وطن کے لیے نہایت اہم اور ضروری ہیں۔
عوام نے پاک افواج سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ جو بھی ملک کی جانب غلط نظریں رکھے، اسے واضح پیغام ملے کہ پاکستان اپنا دفاع بخوبی جانتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک افواج کے کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے، دہشت گرد پراکسی کے ٹھکانے تباہ، وزارت اطلاعات
پاک فضائیہ کے یہ اقدامات نہ صرف دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ ملک کے دفاع میں عوامی اعتماد اور پاک افواج کے وقار کو بھی مزید مضبوط کریں گے۔
یہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی افواج ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر لمحے تیار ہیں، اور کسی بھی خطرے کا مؤثر اور بروقت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔





