پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی معطلی فیفا کی جانب سے ختم کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ فیفا کی طرف سے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔
پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پی ایف ایف کی معطلی اس وقت ختم ہوئی جب پی ایف ایف کانگریس نے فیفا اور اے ایف سی کی پیش کردہ آئینی ترامیم کو منظور کرلیا۔ شاہد کھوکھر نے کہا کہ پی ایف ایف کی مسلسل حمایت کے لیے فیفا اور اے ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ ماہ، فیفا نے پی ایف ایف کو اس وقت معطل کر دیا تھا جب پی ایف ایف کانگریس نے انتخابی اصلاحات کے لیے آئینی ترامیم منظور کرنے سے انکار کیا تھا۔ فیفا کا موقف تھا کہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی پیش کردہ ترامیم کو تسلیم نہیں کرتی۔
اس سے قبل فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے پی ایف ایف کو اپنے آئین میں ترامیم کرنے کی سفارش کی تھی، خاص طور پر انتخابی عمل سے متعلق شقوں میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ تاہم، پی ایف ایف کی منتخب کانگریس نے ان ترامیم کو مسترد کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں معطلی عمل میں آئی۔
لیکن جمعرات کو ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں پی ایف ایف کی نو منتخب کانگریس نے فیفا کی مجوزہ ترامیم کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا، جس کے بعد معطلی ختم کر دی گئی۔
یہ تبدیلی پاکستان فٹبال کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی اور ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔