خیبرپختونخوا حکومت کا عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ انتظامی امور نے تین روزہ سرکاری چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں 19، 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

دوسری جانب بلوچستان سے بھی سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے تمام ملازمین کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس میں تنخواہوں کی بروقت منتقلی کا اعلان کیا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومتِ بلوچستان نے عید سے قبل ادائیگیوں کا عمل اس لیے مکمل کیا ہے تاکہ ملازمین مالی فکر سے آزاد ہو کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی تیاریاں بھرپور طریقے سے کر سکیں۔

Scroll to Top