ہم اپنے شیڈول سے آگے جارہے ہیں: علی لاریجانی کی شہادت پر ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد بیان جاری کیا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملے میں اپنے شیڈول سے بہت آگے قدم بڑھا دیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایران پر کیے گئے حملے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فورسز نے ایرانی فضائیہ اور نیوی کو مکمل تباہ کر دیا ہے، اور وہ منصوبے کے مطابق بلکہ اس سے آگے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے، اور ایرانی میڈیا کے مطابق ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی بھی اسی حملے میں ہلاک ہوئے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کشیدگی: ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، پہلا بڑا استعفیٰ آگیا

ایرانی حکام نے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ایران میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں اور علاقے میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس واقعے کے بعد خطے میں تناؤ بڑھ گیا ہے اور عالمی طاقتیں اس حملے اور اس کے ممکنہ اثرات پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top