چھوٹی عید کی بڑی خوشخبری: ہر شہری کو 5000 روپے کیش عیدی دینے کا اعلان

اسلام آباد: پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر مستحق شہریوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے خصوصی امدادی پروگرام متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت اہل درخواست دہندگان کو 5 ہزار روپے کیش عیدی فراہم کی جائے گی۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کی عید کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق شہری اپنی اہلیت جانچنے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8070 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔

اہل قرار پانے والے درخواست دہندگان کی امدادی رقم براہِ راست ان کے ایزی پیسہ یا جاز کیش اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسی موبائل نمبر سے پیغام ارسال کریں جس کے ساتھ ان کا موبائل والٹ اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہو۔

پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی فعال کیا ہے، جہاں درخواست دہندگان مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور رجسٹریشن کے عمل میں رہنمائی لے سکتے ہیں۔

یہ پورٹل یہاں دستیاب ہے: [CM Nigheban Card Program](https://smu.punjab.gov.pk/cm-nigheban-card-program)۔

پروگرام کے تحت درخواست دہندگان کے لیے کچھ بنیادی شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں: درخواست دہندہ کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کے نام پر جعلی ویب سائٹس کا انکشاف،نیشنل سرٹ نے شہریوں کو خبردار کردیا

اگر کسی بچے کے لیے درخواست دی جا رہی ہو تو بے فارم نمبر فراہم کرنا لازمی ہے۔
بچے کی عمر کم از کم 12 سے 17 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

حکام نے زور دیا ہے کہ شہری صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ لنک یا معلومات سے محتاط رہیں تاکہ ممکنہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

اس پروگرام کا مقصد مستحق شہریوں کو عید سے قبل مالی سہولت فراہم کرنا اور خوشیوں کے تہوار کو بہتر انداز میں منانا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات معاشرتی بھلائی اور کم آمدنی والے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے اہم ہیں۔

Scroll to Top