چار دن کا انتظار!عیدالفطر اور یوم پاکستان پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان

چار دن کا انتظار!عیدالفطر اور یوم پاکستان پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان

مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔ اعلامیے کے مطابق اس دوران سٹیٹ بینک، سٹاک ایکسچینج، ایس ای سی پی، سرکاری و نجی بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

بینکوں کی تعطیلات کا شیڈول کچھ یوں ہے:
20 اور 21 مارچ (جمعہ اور ہفتہ): عیدالفطر کی چھٹیاں
22 مارچ (اتوار): ویکلی آف
23 مارچ: یوم پاکستان کی تعطیل

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 24 مارچ سے سٹیٹ بینک، بینک، مالیاتی ادارے اور سٹاک ایکسچینج دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کر دیں گے

شہریوں اور کاروباری حضرات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس دوران اپنے مالی معاملات کی منصوبہ بندی پہلے سے کریں تاکہ تعطیلات کے دوران کسی قسم کی پریشانی یا غیر ضروری رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید برآں، مرکزی بینک نے بینکوں کے صارفین کو یاد دلایا ہے کہ آن لائن اور موبائل بینکنگ کے ذریعے اپنی روزمرہ کی مالی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں، تاکہ تعطیلات کے دوران ضروری ادائیگیاں یا لین دین متاثر نہ ہوں۔

یہ تعطیلات ملک بھر میں مالیاتی شعبے میں چار روزہ وقفہ کا باعث بنیں گی، جس کے دوران بینکنگ اور مالیاتی ادارے صرف ہنگامی خدمات کے لیے محدود بنیادوں پر دستیاب ہوں گے۔

Scroll to Top