خیبر پختونخوا میں اساتذہ بھرتی کے دوسرے مرحلے میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

کاشف الدین سید
خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے دوسرے مرحلے میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

بعض اضلاع کے ڈی ای اوز نے امیدواروں کو بی ایڈ اور ایم ایڈ کے اضافی 20 نمبر دیئے ہیں جس سے ان امیدواروں کا میرٹ اوپر ہو گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایٹا نے اس عمل کو غیر قانونی اور قواعد کے خلاف قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایٹا بھرتی کے اشتہار اور مروجہ قوانین کے مطابق عملدرآمد کا پابند ہے، بھرتی کی مجاز اتھارٹی ڈی ای اوز ہیں، اضافی نمبروں کا معاملہ بعد ازاں عدالتوں میں جائیگا۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ذرائع کے مطابق بعض اضلاع میں ڈی ای اوز کی جانب سے بھرتیوں کے دوسرے فیز میں بی ایڈ اور ایم ایڈ کے اضافی نمبر ز دیتے ہیں حالانکہ بھرتی کے اشتہار میں اس کا ذکر نہیں ہے۔

اس کا معاملے پر ڈائریکٹر ایٹا نے واضح کیا کہ اس عمل سے لیٹی گیشن کے کیسوں میں اضافہ ہوگا اور بھرتیوں کا عمل طویل عرصے تک لٹکا رہے گا۔

Scroll to Top