محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ بہارکی مناسبت سے تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کی تمام سرکاری و نجی جامعات، ڈگری ایوارڈنگ اداروں اور کالجز میں 24 مارچ سے 26 مارچ 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں اساتذہ بھرتی کے دوسرے مرحلے میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آگئیں
اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی دو روزہ چھٹی کے حوالے سے پہلے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن اگلے دو ماہ یا اگلے حکم نامے تک برقرار رہے گا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اس نوٹیفکیشن کی نقول تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو ارسال کر دی ہیں تاکہ ان پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔





