عمران خان کاطبی معائنہ ،میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

عمران خان کاطبی معائنہ ،میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کے معائنے کے لیے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک خصوصی میڈیکل ٹیم جیل پہنچ گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق یہ ٹیم کمشنر اسلام آباد کی جانب سے عدالتی حکم کی تعمیل میں تشکیل دی گئی ہے جس میں چار ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ شامل ہے۔

ڈاکٹروں کی اس ٹیم میں امراضِ چشم کے معروف ماہرین ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف بھی شامل ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔

طبی ٹیم اپنے ساتھ جدید اور خصوصی آلات سے لیس ایمبولینس بھی لائی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر تمام تر طبی سہولیات موقع پر میسر ہوں۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آنکھ میں تکلیف کی شکایت کے بعد عدالت نے ان کے معائنے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد کے لیے یہ ٹیم اڈیالہ جیل بھیجی گئی ہے۔

Scroll to Top