فائیو جی سروس کا آغازکب ہوگا؟صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

فائیو جی سروس کا آغازکب ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

عید الفطر سے قبل ملک میں تیز ترین فائیو جی سروس کے آغاز کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور کل وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک انتہائی اہم اور خصوصی تقریب میں ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی کے لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔

فائیو جی سپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کی قیادت کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے یہ تاریخی لائسنس تقسیم کریں گے۔

تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سمیت کابینہ کے اہم ارکان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

لائسنس کے حصول کے لئے کمپنیوں نے 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے، ٹیلی کام کمپنیوں نے پہلے ہی فائیو جی سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

لائسنس جاری ہونے کے فوری بعد کمپنیاں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں فائیو جی سروس لانچ کر دیں گی۔

Scroll to Top