پاکستان میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات منعقد ہوگا۔
اجلاس بعد نماز عصر شام ساڑھے پانچ بجے وزارت مذہبی امورکوہسار بلاک کی چھت پر ہوگا جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔
اس موقع پر ملک بھر سے چاند کی شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی تاکہ عید الفطر کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ مملکت میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیاجس کے باعث وہاں رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔





