ملا عمر کے بعد کیا اب ملا ہیبت اللہ افغانستان کو گہرے بحران میں دھکیلیں گے؟ افغان صحافی سمیع یوسفزئی کا بڑا سوال

نامور افغان صحافی سمیع یوسفزئی نےافغانستان کی موجودہ صورتحال اور قیادت کے فیصلوں پر کڑی تنقید کرتے سوال اٹھایا ہے کہ ملا عمر کے بعد کیا اب ملا ہیبت اللہ کی باری ہے کہ وہ افغانستان کو ایک اور گہرے بحران کی طرف دھکیل دیں؟

سمیع یوسفزئی نے ایکس پر لکھاکہ افغانستان غلط فیصلوں اور غیر ضروری جنگوں کے نتائج پہلے ہی بہت بھگت چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ہرگز طاقت یا سیاسی مہارت کی علامت نہیں بلکہ یہ ایک ایسی ناکامی ہے جو اپنے پیچھے صرف درد اور آنسو چھوڑ جاتی ہے۔

سمیع یوسفزئی نے زور دے کر کہا کہ افغان عوام اس سے بہتر کے حقدار ہیں، وہ امن کے حقدار ہیں۔

Scroll to Top