کابل حملے کی جگہ تک رسائی محدود، افغان طالبان نے کابل حملے کی جگہ تک صرف چند ویڈیو گرافرز کو جانے کی اجازت دی،سکائی نیوز

کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں کے مقام پر حقائق چھپانے کی کوششیں سامنے آئی ہیں ۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے اگلے روز معائنے کے لیے صرف چند مخصوص ویڈیو گرافرز کو ہی جائے وقوعہ تک رسائی دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آزاد صحافیوں اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں کو متاثرہ مقام سے دور رکھا گیا ہے جس سے افغان طالبان کے جانی نقصانات سے متعلق دعوؤں پر شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔

Scroll to Top