ہمسایہ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر آج منائی جائے گی

اسلام آباد: دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مہینہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور مسلمانوں کی نظریں اب شوال کے چاند پر مرکوز ہیں۔

مختلف ممالک میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے اعلانات سامنے آ چکے ہیں، جس کے مطابق عیدالفطر کی تاریخیں بھی واضح ہو رہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث وہاں عیدالفطر جمعہ، 20 مارچ کو منائی جائے گی۔ ترکی میں بھی چاند کی رویت نہیں ہوئی، اور وہاں بھی عید کی تاریخ 20 مارچ بروز جمعہ طے کی گئی ہے۔

قطر اور متحدہ عرب امارات میں بھی عیدالفطر 20 مارچ کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ آسٹریلیا میں مسلمان بھی 20 مارچ بروز جمعہ عیدالفطر منائیں گے۔

دوسری جانب سنگاپور میں شوال کا چاند بعد میں نظر آیا، اس لیے وہاں مسلمان عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائیں گے۔ پاکستان میں بھی ممکنہ طور پر عیدالفطر ہفتے کو ہوگی، حالانکہ حتمی اعلان رویتِ ہلال کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے عید الفطر کا اعلان کردیا

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں شوال کا چاند دیکھ لیا گیا ہے، اور وہاں عیدالفطر آج بروز جمعرات منائی جا رہی ہے۔

عالمی سطح پر چاند کی رویت میں فرق کی وجہ سے مختلف ممالک میں عیدالفطر کی تاریخیں ایک جیسے نہیں ہیں، تاہم تمام ممالک میں مسلمان اپنے اپنے طریقے سے عید کی خوشیاں منائیں گے۔

Scroll to Top