پشاور: خیبرپختونخوا میں من پسند گاڑی نمبر پلیٹس کے لیے کروڑوں روپے کی بولیاں لگانے والے خریدار مقررہ وقت میں ادائیگی نہ کر سکے، جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ان کی جمع کرائی گئی سیکیورٹی ضبط کر لی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق نیلامی کے دوران سب سے زیادہ بولی داوڑ-1 نمبر پلیٹ کے لیے 17 کروڑ 50 لاکھ روپے میں لگی، وزیرستان-1 کے لیے 4 کروڑ 6 لاکھ، باجوڑ-1 کے لیے 3 کروڑ 35 لاکھ، محسود-1 کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ اور پشتون-1 کے لیے 1 کروڑ 32 لاکھ روپے میں لگائی گئی تھی۔
پختونخوا میں گاڑیوں کی اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی کے کامیاب بولی دہندگان بھاگ گئے 😀
مقررہ وقت پر عدم ادائیگی نہ کرنے پر داوڑ1، وزیرستان 1 اور باجوڑ ون کے بولی دہندگان کی سکیورٹی ضبط۔۔۔
یاد تو ہوگا کہ داوڑ 1 کی پہلی بولی 17 کروڑ 50 لاکھ روپے ،وزیرستان1 کی 4 کروڑ 6 لاکھ روپے… pic.twitter.com/O3kwEFRNFf
— Farzana Ali (@farzanaalispark) March 18, 2026
تاہم مقررہ مدت میں ادائیگی نہ ہونے پر محکمہ ایکسائز نے قواعد کے مطابق تمام بولی دہندگان کی جمع کرائی گئی سیکیورٹی ضبط کر لی۔
محکمہ نے بتایا کہ اب ان نمبر پلیٹس کے لیے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے بولی دہندگان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ مقررہ رقم ادا کر کے یہ نمبر پلیٹس حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے حملے اور ایران-قطر کشیدگی: ٹرمپ نے مزید حملوں کی مخالفت کر دی
حکام کے مطابق اگر متبادل بولی دہندگان بھی ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان نمبر پلیٹس کی دوبارہ نیلامی کا عمل کیا جائے گا تاکہ شہری من پسند نمبر پلیٹس حاصل کر سکیں۔
محکمہ ایکسائز نے مزید کہا کہ اس کارروائی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور من پسند نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔





