ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت آج مزید 37 افراد پاکستان پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تفتان بارڈر کے ذریعے آج 4 پاکستانی وطن واپس آئے، جس کے بعد تفتان بارڈر کے ذریعے مجموعی طور پر 3,788 افراد واپس پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 33 افراد وطن واپس پہنچے، اور اب تک گبد ریمدان کے ذریعے مجموعی طور پر 2,101 افراد واپس آئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ 28 فروری سے اب تک دونوں بارڈرز کے ذریعے مجموعی طور پر 5,889 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، جن میں زائرین، مزدور، ایرانی طلباء اور بزنس مین شامل ہیں۔ واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور متعلقہ انتظامیہ پاکستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔





