پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائٹ آپریشن میں بہتری کے باوجود آج ملک بھر سے 40 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے آج 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔
کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسی طرح لاہور سے 8، اسلام آباد سے 7، پشاور سے 10 اور ملتان سے 2 پروازیں مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ کی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ بعض تکنیکی وجوہات اور شیڈول میں معمولی تبدیلیاں ہیں، تاہم فلائٹ آپریشن میں جزوی بہتری آ رہی ہے۔ مسافر متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کر کے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر سکتے ہیں





