سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانیے

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانیے

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ نرخ میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے سستا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کمی تاریخ کی دوسری بڑی کمی قرار دی جا رہی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 760 روپے سستی ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت تقریباً ڈھائی فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 765 ڈالر تک آ گئی ہے۔ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت میں بھی 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Scroll to Top