حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کر دیا، نیا نام کیا رکھا گیا؟ جانیے

حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کر دیا، نیا نام کیا رکھا گیا؟ جانیے

خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت اب اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے نام سے جانا جائے گا۔

اس حوالے سے گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں ترامیم کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کا عہدہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب انہیں سیکرٹری ہیومن ریسورس مینجمنٹ کہا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ریکارڈ، دستاویزات اور مراسلت میں نئی اصطلاحات کا اطلاق کیا جائے گا۔ اس اقدام کو سرکاری امور میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top