ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز! پاکستان میں باقاعدہ 5 جی لائیو، بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری

ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز! پاکستان میں باقاعدہ 5 جی لائیو، بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری

پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروس 5 جی کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے زونگ، جاز اور یوفون کو 5 جی کے لائسنس جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لائسنس کے اجرا کے بعد یہ تینوں کمپنیاں ملک بھر میں 5 جی سروسز فراہم کر سکیں گی، جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید ڈیجیٹل سہولیات اور بہتر کنیکٹیویٹی میسر ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ آن لائن کاروبار، آئی ٹی سیکٹر اور ڈیجیٹل معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Scroll to Top