شوال المکرم 1447ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے، تاہم اب تک ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علما، محکمہ موسمیات کے ماہرین اور سپارکو کے نمائندے شریک ہیں۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کا بیشتر حصہ اس وقت بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور اب تک چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر جاری ہیں جو اپنی رپورٹس مرکزی کمیٹی کو ارسال کر یں گی۔





