ملائیشیا اوربنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

ملائیشیا اوربنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

بنگلادیش اور ملائیشیا میں شوال المکرم 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد دونوں ممالک میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ منانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے جمعہ کو 30 واں روزہ ہوگا اور عید ہفتہ کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب ملائیشین میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملک میں چاند نظر نہ آنے کے باعث عید الفطر 21 مارچ ہفتے کے روز ہوگی۔

Scroll to Top