خیبرپختونخوا کےچند اضلاع میں بروز جمعہ عید الفطر منانے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مقامی ہلال کمیٹیوں نے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد کل بروز جمعہ 20 مارچ کو عید الفطر منانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ضلع مردان کی ہلال کمیٹی کے صدر شیخ حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں سے چاند کی 17 شرعی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کی بنیاد پر کل جمعہ کو یکم شوال المکرم اور عید الفطر ہوگی۔

اسی طرح بنوں کے ضلع خطیب مولانا مفتی عبد الغنی نے بھی کل عید کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مجموعی طور پر 22 شہادتیں موصول ہوئیں جن میں سے 16 شہادتوں کی تصدیق کے بعد عید کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لکی مروت، مہمند اور باجوڑکی مختلف مساجد میں بھی عید کے اعلانات کر دیے گئے ہیں اور لوگوں نے کل عید منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top