بشریٰ بی بی اور عمران خان کی عید پر ملاقات، وزیراعلیٰ کا بڑا مطالبہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عید کے موقع پر اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ قیدیوں کی اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کا معاملہ پہلے بھی توجہ طلب رہا ہے، اور یہ ایک بنیادی انسانی اور قانونی حق ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ جیل قوانین اور عدالتی ہدایات کے باوجود قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں باعث تشویش ہیں۔ ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ طبی سہولتیں فراہم کرنا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کل روزہ اور ہفتہ کو عید الفطر منائی جائے گی،صوابی اورچارسدہ کی مقامی کمیٹیوں کے اعلانات

سہیل آفریدی نے زور دیا کہ قانون کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ان کے حقوق دیے جائیں اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ان کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top