پشاور: محمد سہیل آفریدی نے پشاور کے صدر بازار کا اچانک دورہ کیا، جس میں انہوں نے کسی بھی پروٹوکول کے بغیر مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور عام شہریوں سے ملاقات کی۔
عوام نے وزیراعلیٰ کا پرجوش خیرمقدم کیا اور کئی لوگوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔
وزیراعلیٰ کا یہ دورہ اس لیے بھی خاص رہا کیونکہ اس میں صوبے کے اعلیٰ ترین عہدیدار بغیر کسی رسمی پروٹوکول کے عوام کے درمیان گھومتے نظر آئے، جو ایک منفرد منظرنامہ تھا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
اسی دوران، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال 1447ھ کے چاند کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر اس ہفتے ہفتہ کے روز منائی جائے گی۔
وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیربازاد نے کی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے نمایاں علما، محکمہ موسمیات کے ماہرین اور سپارکو کے نمائندگان نے شرکت کی
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے لیے ایران جنگ بے سود، عالمی سطح پر اقتصادی مشکلات میں اضافہ: مشاہد حسین
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آسمان ابر آلود ہے اور کسی بھی حصے سے چاند کے نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں، جو اپنی رپورٹس مرکزی کمیٹی کو بھیجیں گے تاکہ حتمی اعلان کیا جا سکے۔





