اب ڈرائیونگ لائسنس فوراً حاصل کریں، طریقہ جانیں

حکومت پنجاب نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو جدید اور آسان بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کو بار بار ٹیسٹنگ سینٹرز کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نئے نظام کے تحت آن روڈ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو فوری طور پر ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق اس جدید سسٹم میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے علاوہ تمام لائسنس ورچوئل کارڈ کی شکل میں دستیاب ہوں گے۔

 ٹریفک وارڈنز موقع پر ہی ون ایپ کے ذریعے شہریوں کو لائسنس جاری کرنے کے اہل ہوں گے، اور شہری صرف اپنا ڈیٹا فراہم کریں گے اور فیس کی ادائیگی کے بعد فوری لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

ڈاکٹر عطا الرحمن نے بتایا کہ مستقبل میں اس نظام کو مزید وسعت دی جائے گی اور 16 سال کی عمر کے نوجوان بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے، جس سے کم عمر شہری بھی قانونی طور پر ڈرائیونگ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 5 جی کا آغاز، تین بڑی کمپنیوں کو لائسنس مل گئے

ورچوئل کارڈز کے نفاذ سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت بھی ممکن ہوگی۔ شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے فوری رسائی ممکن ہونے سے فزیکل کارڈ رکھنے کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی۔

صوبے بھر میں اس نئے لائسنسنگ سسٹم کے نفاذ کے لیے آئی جی پنجاب کو سمری بھیج دی گئی ہے، جس کے بعد جلد ہی تمام شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Scroll to Top