خیبرپختونخوا میں مزید بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے، میدانی اضلاع میں دن اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

پشاور میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا، چترال میں منفی 3، دیر میں 1، مالم جبہ میں 7 اور سیدو شریف میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عید سے پہلے موسم کا رنگ بدل گیا! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بنوں میں درجہ حرارت 14، ڈی آئی خان میں 16 اور ایبٹ آباد میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top