ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں فالج اسٹروک کے مریض کے علاج کے لیے پہلی بار TPA انجیکشن کامیابی کے ساتھ لگایا گیا جو ہسپتال کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
یہ انجیکشن حویلیاں سے تعلق رکھنے والے مریض بنارس خان کو صحت سہولت پروگرام کے تحت بالکل مفت فراہم کیا گیا۔
اس کامیابی سے ہزارہ کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اب فالج کے مریضوں کو بروقت اور جدید علاج کی سہولت مقامی سطح پر دستیاب ہو گئی ہے جس سے قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت! عید پر تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بلا تعطل فعال رہیں
ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی شب و روز محنت رنگ لے آئی، اس کامیابی کے پیچھے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر عابد جمیل، ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان اور ہسپتال کے فرنٹ لائن عملے کی انتھک کوششیں شامل ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے یہ سہولت ممکن بنائی۔





