سابق بھارتی فوجی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے اربوں روپے مالیت کے جہاز مار گرائے۔
سابق بھارتی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان جیتا تھا میں نے خود تصدیق کی کہ ہمارے جہاز گرائے گئے اور اگر حالات مزید سخت ہوتے تو زیادہ جہاز تباہ ہو سکتے تھے لیکن پاکستان نے معاملہ آگے نہیں بڑھایا۔
سابق بھارتی فوجی افسر کا بیان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان کی فضائی کارروائی مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق تھی اور اس نے جارحیت کے بجائے مہارت اور حکمت عملی کے ذریعے دشمن کے جہاز مارنے کا کام انجام دیا، افسر نے یہ بھی کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ اس لڑائی میں پاکستان غالب رہا۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں دشمن کے لڑاکا طیارے مار گرائے تھے اور اس کارروائی کی مؤثر حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ میں کتنے امریکی جنگی طیارے تباہ ہوئے، رپورٹ جاری
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فضائی کامیابی کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کی تھی جس سے پاکستان کی فضائی اور دفاعی مہارت عالمی سطح پر تسلیم ہوئی۔
پاکستان کی فضائی افواج نے دشمن کے طیاروں کو مار گرانے کے بعد اپنی کارروائیوں کو محدود رکھا اور غیر ضروری تباہی سے گریز کیا جس سے نہ صرف ملکی دفاع کو مضبوطی ملی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کی تعریف ہوئی۔





