گیس کی شدید قلت کے باعث ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں سی این جی سٹیشنز کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 21 سے 23 مارچ تک شہر کے تمام سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تین دن تک مکمل بندش برقرار رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایل این جی سپلائی متاثر ہونے کے باعث ملک میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے پیش نظر گھریلو صارفین کو ترجیح دینے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے گیس سپلائی میں تعطل بھی اس بحران کی بڑی وجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لیے عید کے دنوں میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





